ھفتہ 20 اپریل 2024

آن لائن کمانے کیلئے کیا ضروری ہے؟

آن لائن کمانے

فری لانسنگ ایک ایسی جاب ہے جو آپ بغیر ملازمت کے خود کیلئے  گھر بیٹھے کر سکتے ہیں اور فری لانسنگ کے ذریعے آپ اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں۔ اس میں کوئی ایک آدمی جس کو دوسروں سے کوئی کام لینا ہوتا ہے۔ یا تو وہ کوئی دفتر بنا کر اس میں لوگوں کو ملازمت پر رکھے یا پھر بنا دفتر کے ایسے شخص کو کام دے جو یہ کام کرنا جانتا ہو۔ اس شخص سے اس کے متعلقہ کام کروا کر اُس کو طے کردہ فیس ادا کر دے۔ اِس طرح کسی بھی کمپنی کو نہ تو کوئی آفس بنانا پڑے گا اور نہ ہی کسی آدمی کو نوکری پر رکھنا پڑے گا ۔

پنجاب آئی ٹی بورڈ کے مطابق اس ٹائم دنیا میں پاکستان فری لانسنگ کے اعتبار سے چوتھا بڑا ملک ہے اور اس وقت تقریباً 200,000 سے زیادہ فری لانسرز تقریباؑ ایک ارب سے زیادہ امریکی ڈالر کا حصہ کما کر لے جا رہے ہیں۔

فری لانسنگ کے ذریعے کام کا آغاز کرنا نہایت ہی آسان ہوتا ہے۔ پہلے فری لانسنگ ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنائیں اور کام شروع کردیں۔ لیکن ایک بات غور طلب ہے کہ آپ نے کس فیلڈ کا اکاؤنٹ بنانا ہے؟ اس میں کیا سروسز دینی ہیں؟ یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرنا پڑتا ہے۔ اکثر لوگ اِس مرحلے کو بہت آسان سمجھ بیٹھتے ہیں لیکن دراصل یہی سوچ آپ کی کامیابی و ناکامی میں پہلی اینٹ جیسی اہمیت رکھتی ہے۔

فری لانسنگ میں جن کاموں کو زیادہ مقبول سمجھا جاتا ہیں:

★گرافک ڈیزائنر

★ویب ڈیزائنر

★بلاگر

★ٹرانسلیٹر

★فوٹو گرافر

★پروگرامنگ اینڈ سوفٹ وئیر ڈیویلپمنٹ

★کونٹینٹ رائٹنگ

★ویڈیو ایڈیٹر

★سوشل میڈیا منیجر

 ان سب مندرجہ بالا کاموں میں سے کسی ایک سکل میں آپ کا ماہر ہونا بے حد ضروری ہے کیونکہ آن لائن ارننگ کرنے کے لئے آپ کے پاس ان سب میں سے کسی نہ کسی سکیل کا ہونا بے حد ضروری ہے کوئی بھی آن لائن سکل سیکھے بغیر آپ کامیاب نہیں ہو سکتے اور نہ ہی آن لائن پیسہ کما سکتے ہیں۔

Facebook Comments