ھفتہ 20 اپریل 2024

ہوا کا بگولہ یا مچھروں کا جھنڈ؟ ارجنٹینا کے شہری خوفزدہ، ویڈیو وائرل

ارجنٹینا

ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہوا کے بگولے نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا، بعدازاں معلوم ہوا کہ وہ مچھروں کا جھنڈ تھا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو گزشتہ روز گزشتہ روز ایک موٹر سائیکل سوار نے بنائی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوا ایک بڑا بگولہ شہر کی جانب بڑھ رہا ہے۔

موٹرسائیکل سوار نے بھی ہوا کے بڑے سے بگولے کو دیکھ کر اپنی رفتار آہستہ کرلی لیکن جب آگے بڑھا تو معلوم ہوا کہ یہ بگولہ نہیں بلکہ مچھروں کا جھنڈ ہے۔

موٹر سائیکل سوار کا کہنا ہے کہ مچھروں کا جھنڈ بہت زیادہ تھا اور مسلسل بڑھتا ہی جارہا تھا، جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

سنٹر فار پیراسیولوجیکل اینڈ ویکٹر اسٹڈیز (سی ای پی اے وی ای) کے ایک محقق جان جوز گارسیا کا کہنا تھا کہ مچھروں کا یہ جھنڈ دراصل شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں بنے والے پانی کے تلاب سے پیدا ہوتا ہے جہاں مادہ مچھر اپنے انڈے دیتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تلاب سے پیدا ہونے والے بڑے کیڑے شہروں پر حملہ آور ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ انسانوں کےلیے خطرہ نہیں ہوتے البتہ کاشتکاری کی سرگرمیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

گارسیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ کیڑوں کو مارنے کےلیے کوئی اقدام کرنے کی ضرورت نہیں یہ 15 روز بعد خود مرنا شروع ہوجائیں گے، اس کے باوجود مقامی لوگوں کی طرف پر حکام پر مچھروں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Facebook Comments