جمعرات 18 اپریل 2024

سعودی عرب میں ہائی الرٹ جاری ۔۔۔۔۔ !

سعودی عرب

ریاض(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں سیکیورٹی نیشنل سینٹر نے سائبر حملوں سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائبرسیکیورٹی نیشنل سینٹر نے متنبہ کیا ہے کہ کمپنیاں اپنے سسٹم اپڈیٹ کرلیں بصورت دیگر سائبر حملے ہوسکتے ہیں۔

سینٹر نے دو سعودی کمپنیوں کا نام لیتے ہوئے انہیں خصوصی طور پر اپنی ویب سائٹ کے سرورز کو اپڈیٹ رکھنے کا کہا ہے کیوں کہ سائبر کے بڑے حملوں کے امکانات ہیں۔

سائبر سیکیورٹی نیشنل سینٹر کے مطابق ہیکرز ویب سائٹ میں خامیاں تلاش کرکے ان تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

سینٹر نے بتایا ہے کہ سرورز اپڈیٹ نہ ہونے کی صورت میں ہیکرز محفوظ فائلوں میں ترمیم کے علاوہ دیگر خفیہ رازوں تک بھی پہنچ جاتے ہیں، سائبر حملوں سے بچنے کیلئے احتیاطی اپنائیں۔

کمپنیوں کو مشورہ دیا گیا کہ سینٹر کے انتباہی پیج کو بھی فالو کرتے رہیں تاکہ نئی صورتحال سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook Comments