جمعہ 29 مارچ 2024

انسٹاگرام نے ’آئی جی ٹی وی‘ بٹن کیوں ہٹا دیا؟

انسٹاگرام نے ’آئی جی ٹی وی‘ بٹن کیوں ہٹا دیا؟

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے خاموشی سے  ایک ایسا بٹن ہٹا دیا ہے جو صارفین کی نیوز فیڈ کے اوپری حصے پر نظر آتا تھا جو کلک کرنے پر فوراً ’آئی جی ٹی وی‘ کھول دیتا تھا۔

آئی جی ٹی وی بٹن کیوں ہٹایا گیا؟

انسٹاگرام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی جی ٹی وی بٹن ڈائریکٹ میسج کے برابر میں موجود تھا جسے بہت ہی کم صارفین استعمال کرتے تھے۔

ایپ نے بیان میں بتایا گیا ہےکہ ’ہم نے صارفین کی آسانی کے لیے آئی جی ٹی وی بٹن متعارف کرایا تھا لیکن ہم نے یہ دیکھا کہ بہت سے صارفین ویڈیوز دیکھنے کے نیوز فیڈ پریویو کا ہی استعمال کر رہے ہیں، بہت ہی کم صارفین اس خاص بٹن کو دبا کر آئی جی ٹی وی دیکھا کرتے تھے‘۔

واضح رہے کہ مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے زیرِ ملکیت ایپ انسٹاگرام نے 2018 میں آئی جی ٹی وی متعارف کرایا تھا۔

آئی جی ٹی وی سے قبل ایپ پر صارفین صرف 60 سیکنڈز یا اس سے کم دورانیے کی ہی ویڈیوز پوسٹ کرسکتے تھے۔

اب صارفین آئی جی ٹی وی پر آنے والی ویڈیوز کو نیوز فیڈ یا ایکسپلور پیج پر موجود آئی جی ٹی وی کے بٹن پر کلک کر کے دیکھ سکیں گے۔

Facebook Comments