جمعرات 28 مارچ 2024

ڈینیل پرل کیس: عمر شیخ کی رہائی روکنے کیلیے دائر اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

ڈینیل پرل کیس

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل کیس کے ملزم عمر شیخ کی رہائی روکنے کے لیے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ 2 مارچ کو اپیلوں پر سماعت کرے گا جس کے لیے عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل کیس کے ملزم عمر شیخ کو فوری ڈیتھ سیل سے نکال کر سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقلی کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے عمر شیخ کی رہائی کا حکم دیا تھا جس پر سندھ حکومت نے نظر ثانی اپیل دائر کی تھی۔

Facebook Comments