جمعہ 29 مارچ 2024

علی گل پیر نے زبردست ’فنٹاسٹک ٹی ڈے ترانہ‘ جاری کردیا

فنٹاسٹک ٹی ڈے ترانہ

سرپرائز ڈے کے 2 سال مکمل ہونے کے موقع پر پاکستانی کامیڈین اور ریپر علی گل پیر نے زبردست ترانہ ’چار درخت‘ جاری کر دیا۔

27 فروری 2019 کے دن کی مناسبت سے ریپرعلی گل پیر نے فنٹاسٹک ٹی ڈے ترانہ جاری کیا جس میں ان کے ساتھ گلوکارہ نمرہ رفیق نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔

ترانے میں علی گل پیر نے زبردست ریپنگ کے ذریعے  2 سال قبل ہونے والے ’آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ‘ کی منظر کشی کی ہے۔

اس ریپ ترانے میں علی گل پیر نے کنگنا رناوت، ریحانہ اور عدنان سمیع کا بھی ذکر کیا ہے۔

’چار درخت‘ ریپ ترانے میں علی گل پیر کو چائے کیتلی سے کپ میں نکالتےہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب علی گل پیر نے ترانہ ریلیز کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘2 سال قبل ہم دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 4 درختوں سے محروم ہو گئے تھے‘۔

واضح رہے کہ 2 سال قبل پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 27 فروری کی صبح فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والےدو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا جن میں سے ایک مگ 21 لڑاکا طیارہ پاکستان کی حدود میں گرا اور اس میں سواربھارتی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

بعد ازاں حکومت پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔

Facebook Comments