جمعہ 26 اپریل 2024

جرمن لغت میں ’’انشاء اللہ‘‘ کا لفظ شامل کر لیا گیا

جرمن لغت

برلن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی نے اپنی مشہور لغت ڈوڈن میں عربی لفظ ’’انشاء اللہ‘‘ کو شامل کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عربی لفظ ’’انشاء اللہ‘‘ مشترکہ اسلامی اصطلاح ہے جس کا مطلب ’’اگر اللہ چاہے‘‘۔ یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے فخر کا باعث ہے کہ اسلامی لفظ کو ایک نامور لغت میں شامل کر لیا گیا ہے۔

فی الحال لفظ ’’انشاء اللہ‘‘ کو صرف لغت کی ویب سائٹ پر درج کیا گیا ہے تاہم یہ پرنٹ ورژن میں کب تک درج کیا جائے گا اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

لفظ ’’انشاء اللہ‘‘ عربی زبان سے لیا گیا ہے جسے مسلمان بکثرت استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی یورپ کے بعد مسلم  اکثریت کا فرانس کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے۔

جرمن لغت ڈوڈن 1880 میں جاری کی گئی تھی اور اب اس کی 27 ویں اشاعت جاری کی گئی ہے۔ ڈوڈن کو جرمن زبان کی سب سے مستند اور بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی لغت سمجھا جاتا ہے۔

Facebook Comments