بدہ 24 اپریل 2024

سرفراز احمد پھر پریشان

سرفراز احمد

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 میں تین میچز کھیلنے کے باوجود جیت کا کھاتا نہ کھولنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

2019 میں پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے سرفراز احمد مسلسل شکست کی ذمہ داری ناقص فیلڈنگ پر ڈال چکے ہیں۔

لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کافی نالاں دکھائی دیئے۔

قلندرز کے خلاف میچ کے دوران بھی سرفراز گاہے بگاہے کبھی بولرز تو کبھی فیلڈرز پر اپناغصہ نکالتے رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایونٹ کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے سات وکٹوں سے شکست دی۔

دوسری میچ میں سرفراز احمد الیون کو لاہور قلندرز نے 9 وکٹوں سے ہرایا جب کہ پشاور زلمی خلاف عمدہ بلے بازی کرنے کے باوجود کوئٹہ کی ٹیم تین وکٹوں سے ناکام ہوئی۔

پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنا چوتھا میچ یکم مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔

Facebook Comments