جمعہ 29 مارچ 2024

عاطف اسلم کے نئے گانے ’رات‘ کی دھوم

عاطف اسلم

پاکستان کے سپر اسٹار و معروف گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے ’ رات ‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے۔

عاطف اسلم نے اپنے نئے گانے کو یوٹیوب پر ریلیز کیا ہے جس کی ویڈیو چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اسے خوب پسند کر رہے ہیں۔

’رات‘ کی ہدایات گلوکار و موسیقار یاسر جسوال نے دی ہے جب کہ اس گانے کو منیر نیازی اور عاطف اسلم نے خود لکھا ہے۔

گانے کی ویڈیو عاطف اسلم، گوہر رشید، منشا پاشا، سائرہ یوسف، کرن ملک، خالد ملک اور فیضان پر فلمائی گئی ہے۔

9 منٹ طویل ویڈیو کو پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے لوگوں نے پسند کیا ہے۔

Facebook Comments