جمعرات 28 مارچ 2024

بل گیٹس اینڈرائیڈ استعمال کرتے ہیں یا آئی او ایس؟ خود بتا دیا

بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ وہ زیادہ تر اینڈرائیڈ ڈیوائسز ہی استعمال کرتے ہیں اور آئی او ایس پر اینڈرائیڈ کو ہی فوقیت دیتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے کہا کہ اینڈرائیڈ پر پہلے سے ہی مائیکروسافٹ کے کچھ سافٹ ویئر انسٹال ہوتے ہیں جو میرے لیے آسانی کا سبب بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم مختلف سافٹ وئیرز کو انسٹال کرنے میں بھی لچک فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی کبھار آئی فون بھی استعمال کرتا ہوں اور میرے بہت سے دوستوں کے پاس آئی فون موبائل موجود ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا تھا کہ ہمیں کرپٹو کرنسی سے چھٹکارا پانا ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک کے برعکس مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ڈیجیٹل کرنسیوں سے مطمئن نہیں ہیں۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی سمیت دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کے بغیر بھی لوگ زندہ رہ سکتے ہیں۔ کرپٹو کرنسی سے مخصوص مجرمانہ سرگرمیوں کا موقع ملتا ہے اس لیے بہتر یہی ہے کہ اس سے نجات حاصل کر لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے رقم کو ڈیجیٹل فارم میں منتقل کرنے پر کام کیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے ترقی پذیر ممالک میں اخراجات کو کم کیا جا سکتا ہے لیکن ایسا عملی وجوہات کی وجہ سے ہی کیا جائے گا۔

Facebook Comments