جمعرات 25 اپریل 2024

حمزہ شہباز کی رہائی لیکن ضمانتی کا وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے کیا رشتہ نکلا؟ حیران کن دعویٰ

حمزہ شہباز

لاہور (دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی روبکار جانے ہونے کے بعد گزشتہ شام لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا اور جلوس کی شکل میں انہیں کوٹ لکھپت جیل سے ماڈل ٹاؤن لے جایا گیا۔اب نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ حمزہ شہباز کے ضمانتی وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے رشتہ دار ہیں۔

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز ایچ ڈی کے مطابق  خاتون اول بشریٰ بی بی کے رشتہ داروں نے حمزہ شہباز کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا، بشریٰ بی بی کے کزن مسعود اختر ، بھانجے عدیل علی خان جبکہ مسعود اختر کے داماد ادریس بھٹی نے  لیگی رہنماءحمزہ شہباز کی ضمانت دی، مچلکے جمع کرائے گئے جس کے بعد عدالت عالیہ نے ان کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا۔

Facebook Comments