جمعرات 28 مارچ 2024

ایشوریا رائے کی پاکستانی ہم شکل نے دھوم مچادی

ایشوریا رائے

اسلام آباد (دھرتی نیوز) بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی ہم شکل پاکستانی بلاگر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے، پاکستانی لڑکی آمنہ عمران ایشوریا رائے سے اس قدر ملتی ہیں کہ کوئی بھی باآسانی انہیں ایشوریا سمجھ کر دھوکہ کھاجائے گا،  آمنہ عمران در اصل بیوٹی بلاگر ہیں جن کے انسٹاگرام پر تقریباً چھ ہزار سے زائد فالورز ہیں۔

آمنہ عمران نے اپنے انسٹاگرام پیج پر جو تصاویر لگائیں، ان میں وہ ہو بہو بھارتی اداکارہ کی طرح نظر آرہی ہیں، اس کے علاوہ بلاگر آمنہ ایشوریا رائے کے گانوں پر ٹک ٹک ویڈیوز بناکر بھی پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

پاکستانی بلاگر آمنہ عمران کی تصاویر سامنے آنے کے بعد پورے بھارتی میڈیا میں ایشوریا سے ان کی مماثلت کے چرچے ہورہے ہیں، بھارتی شوبز ویب سائٹ پر آمنہ عمران کی تصاویر چھائی ہوئی ہیں جہاں ہر کوئی انہیں ایشوریا کا ہم شکل قرار دے رہا ہے۔

Facebook Comments