بدہ 24 اپریل 2024

اسلام آباد: جے یو آئی رہنما کے قتل کیخلاف احتجاج

جے یو آئی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے مقامی رہنما سمیت 3 افراد کے قتل کے خلاف بارہ کہو میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

جے یو آئی کارکنان اور مقتولین کے اہلخانہ کی جانب سے اٹھال چوک بارہ کہو پر دھرنا اور احتجاج کیا جا رہا ہے۔

جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمان کا کہنا ہے کہ مقتول جے یو آئی کے سرگرم رکن تھے، لیکن واقعہ کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی۔

قاری کرامت کا کہنا ہے کہ واقعہ حکومت اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے، مقتولین کے قاتل گرفتار کیے جانے تک دھرنا جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں فائرنگ کر کے جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمان کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

Facebook Comments