جمعہ 19 اپریل 2024

صنم جنگ کی بہن کی شادی: جوتا چھپائی اور دولہا کی ڈانس ویڈیو وائرل

صنم جنگ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے بہن آمنہ جنگ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

گزشتہ روز صنم جنگ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ انسٹاگرام پر آمنہ جنگ کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں۔

انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی ویڈیو اور تصاویر میں دلہن آمنہ جنگ کو آف وائٹ اور گولڈن ایمبرائیڈری سے مزین عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 شادی کی تقریب کے لیے دولہا فہد سلطان نے آف وائٹ شیروانی کے ہمراہ ٹی پنک رنگ کے کلے کا انتخاب کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دولہا فہد سلطان کو صنم جنگ کے شوہر قسام جعفری کے ہمراہ ڈانس کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

جبکہ انسٹاگرام اسٹوری ویڈیو میں صنم جنگ کو شوہر سید عبدالقسام جعفری کے ہمراہ  شادی کی تقریب انجوائے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آمنہ جنگ فہد سلطان کے ساتھ رشتہ ازداوج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں اور کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔

خیا ل رہے کہ آمنہ جنگ اور فہد کی منگنی 2019 میں اور نکاح جنوری 2020 میں ہوا تھا۔

Facebook Comments