ھفتہ 20 اپریل 2024

نک جانس کی سابقہ گرل فرینڈ کیساتھ وائرل تصویر پر مداحوں کو تشویش

نک جانس

امریکی گلوکارہ و اداکارہ ملی سائرس نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اور امریکی گلوکار اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جانس کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے جس پر مداح تشویش کا شکار ہیں۔

گلوکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی کچھ پرانی تصاویر شیئر کیں جن میں ایک تصویر میں ملی سائرس کو سابقہ بوائے فرینڈ نک جانس کے ہمراہ رولر کاسٹر میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی اداکارہ گلوکارہ کی یہ تصویر کسی امیوزمنٹ پارک کے جھولے پر لی گئی ہے، تصویر میں جھولے پر بیٹھے نک جانس کو لطف اندوز ہوتے جبکہ ملی سائرس کو جھولے میں بیٹھتے وقت خوفزدہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب نک جانس بھارتی اداکارہ پریانکا کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزاررہے ہیں تب ملی سائرس کا نک جونس کے ہمراہ تصویر شیئر  کرنا مداحوں کو تشویش میں مبتلا کرگیا ہے ۔

مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کہیں نک جانس اور ملی سائرس ایک بار پھر  آپس میں تعلق قائم تو نہیں کرنے جارہے؟

خیال رہے کہ 2019 میں ملی سائرس نے نک جانس کو بھیجے گئے براہ راست پیغامات کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر شیئر کیے تھے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے نک جانس کی اہلیہ اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انہیں بہترین قرار دیا تھا۔

پریانکا کے تصویر پر تحمل مزاجی کے ردعمل کو دیکھتے ہوئے اداکارہ کو مداحوں کی جانب کافی سراہا بھی گیا تھا۔

Facebook Comments