ھفتہ 20 اپریل 2024

پی آئی اے کا اندرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان

پی آئی اے

کراچی (دھرتی نیوز) قومی ایئرلائن (پی آئی اے)نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

دھرتی نیوز کے مطابق موسم بہار کے ساتھ ہی پی آئی اے نے خصوسی کرائے متعارف کرا دیئے،کراچی لاہوراوراسلام آباد کیلئے کرایوں پر خصوصی رعایت دی گئی ہے،20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یکطرفہ کرایہ ساڑھے7 ہزار روپے ہوگاجبکہ40 کلوسامان کی رعایت کے ساتھ یکطرفہ کرایہ ساڑھے8ہزارروپے ہوگا۔

نئے کرایوں کااطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا،ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ موسم بہار میں لوگ سفر اورسیاحت پسند کرتے ہیں ۔

Facebook Comments