جمعرات 28 مارچ 2024

محمد حفیظ سے تعلقات کی خرابی پر سرفراز احمد کا تہلکہ خیز بیان

کراچی (دھرتی نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد حفیظ سے میرے تعلقات خراب نہیں ہیں ،بس اتنا ہی کہہ سکتا ہوں ،بڑوں نے اس معاملے پر بولنے سے منع کیا ہوا ہے اس لیے اس بارے میں مزید بات نہیں کر سکتا ۔نجی نیوز چینل سماءنیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر محمد حفیظ کو مجھ سے کوئی مسئلہ نہیں تو مجھے بھی حفیظ بھائی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

اعظم خان کی فٹنس سے متعلق بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ اعظم خان اچھے کھلاڑی ہیں ،جب وہ پچ پرکھڑے ہو جاتے ہیں تو مخالف ٹیم مشکل میں آجاتی ہے لیکن کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹنس بہت ضروری ہے ،اگر کسی بھی کھلاڑی نے کرکٹ کھیلنی ہے تو اسے اپنی فٹنس کو اہمیت دینا ہو گی ۔بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم جس طرح کے کھلاڑی ہیں ،اسی طرح سے کپتان بھی ہیں ،ان کو بحثیت کپتان سپورٹ کیا جانا چاہیے اور باا ختیار بنانا چاہیے ،جب بابر اعظم پاکستان کو فتوحات کی جانب گامزن کریں گے تو اچھے کپتان بھی بن جائیں گے ۔

Facebook Comments