بدہ 24 اپریل 2024

خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر ملکہ برطانیہ کے کزن کو دس ماہ قید

برمنگھم(دھرتی نیوز)ملکہ برطانیہ الزبتھ کے کزن سیمون بوز لیون کو ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں دس ماہ کی سزا سنا دی گئی۔سیمون بوز لیون کو فروری 2020کو سکاٹ لینڈ میں اپنے گھر آنے والی ایک مہمان خاتون پر جنسی حملے کے اعتراف پر سزا سنائی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ میں شرمندہ ہوں ہو کہ میرے گھر آئی خاتون کو میری وجہ سے پریشانی اٹھانی پڑی اور کہا میں اس بات کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ان کو سکاٹ لینڈ کے ڈنڈی شرف کوٹ میں منگل کو سزا سنائی گئی۔

Facebook Comments