جمعرات 25 اپریل 2024

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف کی ڈی آئی جی پولیس آزاد کشمیر راجہ شہریار سے ملاقات

باغ(دھرتی نیوز) ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی ڈی آئی جی پولیس آزادکشمیر راجہ شہریار سے مظفرآباد میں ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاحت کے فروغ پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر سردار زرطیف بادشاہ کا کہنا تھا کہ ایم ٹی بی سی آئی ٹی و بلنگ کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر کے اندر سیاحت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ٹی بی سی باغ بی ڈی اے ریسٹ ہاوس،وومن ورکنگ ہاسٹل،دھیرکورٹ گیسٹ ہاوس میں تزئین و آرائش کرواہ رہا ہے، سیاحت آزادکشمیر کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ سردار زرطیف نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں کے حساب سے سیاح یہاں آتے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کے روزگار کا پہیہ چل رہا ہے اور بڑی سطح پر بےروزگاری کو کنٹرول کرنے میں سیاحت کا بڑا کردار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم ٹی بی سی آزادکشمیر کے اندر سیاحت کی ترقی میں کردار ادا کرے گی جس سے مقامی لوگوں کے روزگارملے گا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ سرمایہ کاروں کو سیاحت جیسے شعبوں میں دلچسپی لینی چایئے تاکہ یہ شعبے ترقی کر سکے۔

 اس موقع پر ڈی آئی جی شہریار احمد نے ایم ٹی بی سی کی خدمات کو سراہا اور محمود الحق کے جذبے کو سلام پیش کیا۔انہوں نے کہا پرائیوٹ سرمایہ کاروں کو آزادکشمیر کے اندر ہر طرح کی سپورٹ کی جائے گی۔ایم ٹی بی سی کا کردار مثالی ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ نے ڈی آئی جی پولیس آزادکشمیر راجہ شہریار کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments