جمعہ 19 اپریل 2024

خلا میں پہلی مرتبہ کچھ پکانے کا تجربہ کامیاب

خلا میں پہلی مرتبہ کچھ پکانے کا تجربہ کامیاب

خلابازوں نے خلا میں پہلی بار’چاکلیٹ چپ کوکی‘ تیار کرکے خلا میں پہلی مرتبہ کچھ پکانے کا تجربہ کرلیا۔

ان چاکلیٹ چپ کوکیز کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں اطالوی آئی ایس ایس کمانڈر لوسا پرمیٹانو کی جانب سے تیار کیا گیا، ان کوکیز کو بنانے کے لیے کافی دن تجربے کیے گئے تاکہ اسے بہترین بنایا جاسکے۔

خلا میں ایک وقت میں ایک ہی چاکلیٹ چپ کوکی کو بنایا گیا تاکہ درجہ حرارت کا تعین کیا جا سکے۔

ان کوکیز کو بنانے کے لیے ہوٹل چین ’ڈبل ٹری‘ کی جانب سے کوکی کا ڈو (آٹا) دیا گیا تھا۔

چاکلیٹ چپ کوکیز کو خاص اوون میں بنایا گیا جو کہ اسپیس اسٹیشن کی مائیکرو گریویٹی میں بیکنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خلا میں بنائی جانے والی ان تینوں کوکیز کو زمین پر واپس لایا گیا ہے تاکہ اسے زمین پر فوڈ سائنس کے ماہر چکھ کر اس کی جانچ کرسکیں۔

Facebook Comments