جمعرات 25 اپریل 2024

شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو آوٹ کر کے انہیں عزت کیوں دی ؟ ینگ فاسٹ باولر نے خود ہی تفصیل بتا دی

کراچی (دھرتی نیوز )لاہور قلندرز کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم میرے فیورٹ اور ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ،ہمارا پلان تھا کہ بابر اعظم کو جلد آوٹ کرنا ہے ،اللہ تعالیٰ نے اس پلان کو کامیاب بنانے میں مدد کی ۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم دنیا ئے کرکٹ میں بہترین بلے باز ہیں ،ان کو عزت دینا میرا فرض تھا ۔میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے بتا یا کہ نئے گیند کو یارکر لینتھ پر کرانے کی پریکٹس کرتا ہوں اس لیا میچ میں اچھی باولنگ ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران کوشش کر رہا تھا کہ ٹیم کو جلد بریک تھرو ملے لیکن جب دو کیچ چھوٹے تو مزید انرجی آگئی اور تیز باولنگ کی ۔

Facebook Comments