منگل 23 اپریل 2024

کراچی کنگز کی شکست کا ذمہ دار کون ؟راشد لطیف نے ایسے کھلاڑی کا نام لے لیا کہ اہلیان کراچی غصے سے لال پیلے ہو جائیں

کراچی(دھرتی نیوز)سابق پاکستانی وکٹ کیپر اور سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان ہونے والے پورے میچ کا تبصرہ یہ ہے کہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ایک اوور بھی نہیں کیا جو میرے لئے حیران کن ہے،میچ کو تبدیل کرنے میں محمد نبی کا بڑا کردار رہا ہے،اگر عماد تیسرا یا پانچواں اوور کر لیتے تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہو سکتا تھا ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سٹار وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ عماد وسیم نے ایک اوور بھی نہیں کیا ،اس کی وجہ معلوم نہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ جب پہلے دو اوورز میں عامر اور دوسرے باؤلر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر لیا تو انہوں نے سوچا کہ ہم تیز باؤلر لگا کر مزید آؤٹ کر لیتے ہیں لیکن پھر ٹائم نکلتا گیا ،پھر یہ محمد نبی کو لے آئے اور ان سے ساتواں ،نواں اور تیرواں اوور کروایا ،میچ کو تبدیل کرنے میں محمد نبی کا بڑا کردار رہا ہے ، اگر عماد وسیم تیسرا یا پانچواں اوور کر لیتے تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہو سکتا تھا ۔

 راشد لطیف کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز نے اگر کسی کھلاڑی کو تبدیل کرنا تھا تو دانش عزیز ایسا بیٹسمین ہے جو لیفٹ ہینڈر ہے ،اس میچ میں لیفٹ ہینڈر نے زیادہ رنز کئے ہیں چاہے بین ڈنک ہوں ،چاہے شرجیل ہوں یا فخر زمان ہوں ،آخری اووروں میں محمدعامر کو قصور وار نہیں قرار دیا جا سکتا ،گیم کے اختتام پر گیند گیلی ہو جاتی ہے ،اسلام آباد یونائٹیڈ نے 197 آرام سے چیز کر لیا تھا ۔سابق سٹار وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ اس میچ کا کریڈٹ لاہور قلندر کے بین ڈنک اور فخر زمان کو جاتا ہے جنہوں نے حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد 100 رنز سے زیادہ کی پارٹنر شپ لے کر گئے۔

Facebook Comments