ھفتہ 17 اپریل 2021

بل گیٹس کا بٹ کوائن خریدنے سے متعلق اہم مشورہ

بل گیٹس

واشنگٹن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے مشورہ دیا ہے کہ اگر آپ ایلون مسک سے زیادہ دولت مند ہیں تو ہی بٹ کوائن خریدیں۔

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ جب تک آپ دنیا کے امیر ترین شخص نہ ہوں، تب تک بٹ کوائن ڈیجیٹل کرنسی خریدنے سے گریز کرنا چاہیے۔

بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نے کہا بٹ کوائن میں سرمایہ کاری عام لوگوں کو نہیں کرنی چاہیے، یہ ماحولیات کے لیے بھی نقصان دہ ہے، اس کی کان کنی کے لیے بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکسس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک نے بٹ کوائن کرنسی میں ڈیڑھ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے، ایک سال کے دوران بٹ کوائن کی قدر میں 400 فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا تھا، مگر اب اس میں دوبارہ کمی آئی ہے، اس کے باوجود دنیا بھر میں اس ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے لوگوں کی دل چسپی بڑھی ہے۔

بل گیٹس کا کہنا تھا ایلون مسک کے پاس بہت زیادہ دولت ہے، وہ بہت زیادہ ہوشیار بھی ہیں، اس لیے فکر کی کوئی بات نہیں کہ ان کے بٹ کوائنز کی قیمت اوپر نیچے ہوتی رہے، لیکن جن کے پاس اتنے پیسے نہیں انھیں بٹ کوائن نہیں خریدنا چاہیے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا تھا کہ کرپٹو کرنسی جس طرح کام کرتی ہے، اس سے مخصوص مجرمانہ سرگرمیوں کا موقع ملتا ہے اور بہتر ہے کہ اس سے نجات حاصل کی جائے، اس کے بغیر بھی زندہ رہا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM