جمعہ 19 اپریل 2024

مہوش حیات نے اپنے لازوال عشق کے بارے میں بتا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور تمغۂ امتیاز اداکارہ اسٹار مہوش حیات نے  مداحوں کو اپنے لازوال عشق کے بارے میں بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

مہوش حیات کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ گولڈن رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں۔

مذکورہ تصویر میں مہوش حیات رات کی چاندنی سے محظوظ ہوتی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ کردہ تصویرکی کیپشن میں لکھا کہ ’میرا اور پورے چاند کا ایک لازوال عشق ہے۔‘

مہوش حیات کی اس دلکش تصویر کو ٹوئٹر صارفین بےحد پسند کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں دل والے ایموجی اور مُسکرانے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگز ’FullMoonMagic‘ اور ’MyConstant‘ بھی استعمال کیے۔

واضح رہے کہ مہوش حیات اکثر سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے چاند سے اپنی محبت کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

Facebook Comments