بدہ 24 اپریل 2024

پی ایس ایل 6: آج بھی ایک میچ کھیلا جائے گا

پی ایس ایل 6

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں آج بھی ایک میچ کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹاکرا ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے شروع ہو گا جو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز بھی ایک میچ کھیلا گیا تھا۔ جس میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 186 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں ڈیوڈ ویزے کی عمدہ بلے بازی کی بدولت حاصل کر لیا۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں لاہور کا آغاز مایوس کن رہا، ٹیم کے کپتان اور جو ڈینلے بغیر کوئی رن بنائے اننگز کے پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے۔

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد محمد حفیظ اور فخر زمان کے درمیان 33 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ اس دوران محمد حفیظ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

فخر زمان کا ساتھ دینے کے لیے بین ڈنک کریز پر آئے اور دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کراچی کنگز کے گیند بازوں پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔

زمان اور بین ڈنک کے مابین 129 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ فخر 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس موقع پر ڈیوڈ ویزے نے تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔ ویزے کی اننگز میں تین چھکے اور تین ہی چوکے شامل تھے۔

Facebook Comments