منگل 23 اپریل 2024

الیکشن ٹریبونل میں پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف سماعت جاری

پلوشہ خان

کراچی(دھرتی نیوز) الیکشن ٹریبونل میں پیپلزپارٹی کی سینیٹ کی امیدوار پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف سماعت جاری ہے۔

دھرتی نیوز کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں کیا خامیاں ہیں ،ہمیں مطمئن کریں،درخواست گزار نے کہاکہ غیرقانونی طورپر پلوشہ خان کاووٹ پنجاب سے سندھ منتقل ہوا،عدالت نے کہاکہ اگر ووٹ پنجاب سے سندھ ٹرانسفر ہواتوخلاف قانون کیا ہے،الیکشن قوانین کی کس شق کی خلاف ورزی ہوئی ہے،عدالت نے کہاکہ ہم اپیلٹ ٹریبونل نہیں رٹ کے دائرہ اختیار میں دلائل دیں۔

Facebook Comments