جمعرات 28 مارچ 2024

2015 کی جوہری ڈیل پرعالمی طاقتوں سے مذاکرات کا ابھی مناسب وقت نہیں: ایران

جوہری ڈیل

ایران کا کہنا ہے کہ  2015 کی جوہری ڈیل پرعالمی طاقتوں سے مذاکرات کا ابھی مناسب وقت نہیں۔

ایران کے اس بیان پر امریکا کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے ۔

 ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ  ایران کے ساتھ بامقصد سفارتکاری کے لیے پہلے کی طرح تیارہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں ایران اور دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی تھی جس کے بعد ایران نے بھی اپنے ایٹمی پروگرام سے متعلق معاہدے سے واپسی کا اعلان کردیا تھا۔

تاہم نئے امریکی صدرجوبائیڈن نے ایک بارپھر اس جوہری معاہدے میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا نے یورپی یونین کی جانب سے ایران سے متعلق جوہری معاہدے کی بات چیت کی دعوت کو قبول کرلیا ہے۔

Facebook Comments