جمعہ 13 دسمبر 2024

جیت کے بعد فخر زمان کا ’گگلی چیلنج‘

گگلی چیلنج

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے میچ میں لاہور کو فتح کی راہ پر ڈالنے والے فخر زمان بھی ’گگلی چیلنج‘ کا حصہ بن گئے ہیں۔

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل نے گگلی چیلنج متعارف کروایا تھا جس کی ویڈیو  ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔

دیکھتے ہی دیکھتے اس چیلنج نے کھلاڑیوں اور اداکاروں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی اور لاہور قلندرز کے راشد خان گگلی چیلنج کا حصہ بن چکے ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے بھی گگلی چیلنج میں اپنا حصہ ڈالا اور گگلی گگلی پر ڈانس کیا تھا۔

اب لاہور قلندرز کی وونگ ٹیم کے اہم کھلاڑی فخر زمان نے بھی ’گگلی چیلنج‘ میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فخر زمان کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا گیا کہ فخر زمان ہر میچ کی جان ہوتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شائقین کو بھی گگلی چیلنج پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

Facebook Comments