جمعرات 28 مارچ 2024

سینیٹ الیکشن، یوسف رضا گیلانی نے ایسی ’چال‘ چل دی کہ حکومت کے ہوش اڑ جائیں

اسلام آباد (دھرتی نیوز) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اراکین قومی اسمبلی کے نام خط لکھ دیا جس میں انہوں نے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ کی درخواست کی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ آج ہم تاریخ کے اہم مرحلے پر کھڑے ہیں اور آج جو فیصلے کریں گے وہ ہمارے مستقبل کی سمت طے کریں گے،  سیاسی اور نظریاتی اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں  آج ہمیں یکجہتی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کو اپنے خط میں کہا کہ آج  ہم نے پارلیمان کے تقدس اور وقار کی بحالی کیلئے اکٹھے ہونا ہے، وہ یہ الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کے خلاف نہیں بلکہ پارلیمان کی ناموس کی خاطر لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے سوچ سمجھ کر سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لیا ہے اور انہیں امید ہے کہ تین مارچ کو اراکین اسمبلی ان کی زندگی ، کردار اور سیاست کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔

Facebook Comments