جمعرات 25 اپریل 2024

دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد کرینہ کی پہلی سیلفی وائرل

کرینہ

بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنی پہلی سیلفی انسٹاگرام پر پوسٹ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

بالی وڈ بیبو کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی سمر لک سیلفی شیئر کی گئی ہے  جس کے کیپشن میں کرینہ نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آپ سب کو مس کیا۔

زیر نظر پوسٹ دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد کرینہ کی دوسری انسٹاگرام پوسٹ ہے، اس سے قبل کرینہ کی جانب سے سیف علی خان کی فلم بھوت پولیس سے متعلق پروموشنل پوسٹ شیئر کی گئی تھی۔

کرینہ کی سیلفی کو کچھ ہی گھنٹوں میں 4 لاکھ سے زائد بار پسند کیا جاچکا ہے۔

تصویر میں کرینہ کو اپنے نئے گھر کی چھت پر کیپ ،سن گلاسز اور بلو ٹاپ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ کی مقبول جوڑی حال ہی میں دوسرے بیٹے کی پیدائش سے قبل اپنے نئے اپارٹمنٹ میں شفٹ ہوئی ہے۔

Facebook Comments