جمعہ 29 مارچ 2024

عالیہ بھٹ اپنی پہلی فلم ’ڈارلنگ‘ شاہ رخ خان کیساتھ پروڈیوس کریں گی

عالیہ بھٹ

گزشتہ روز بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان کیا تھا اور اب اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پہلی فلم بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ پروڈیوس کریں گی۔

عالیہ بھٹ نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’ڈارلنگ‘ کے حوالے سے بتایا کہ اس فلم کے شریک پروڈیو سر شاہ رخ خان ہیں جب کہ عالیہ اس فلم میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گی۔

اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں ان کے علاوہ شیفالی شاہ، وجے ورمہ اور روشان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے بتایا کہ ان کی فلم ’ڈارلنگ‘ کے ہدایت کار جسمیت ہیں جب کہ فلم ڈارلنگ میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکارہ شیفالی شاہ ماں اور بیٹی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ڈئیر زندگی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Facebook Comments