جمعہ 26 اپریل 2024

سپین سے یورپین کرکٹ لیگ کیلئے منہاج کرکٹ کلب نے کوالیفائیڈ کرلیا

بارسلونا (دھرتی نیوز) منہاج کرکٹ کلب نے لا مانگا کرکٹ کلب کو سیریز میں شکت دے کر یورپین کرکٹ لیگ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

منہاج کرکٹ کلب اور لا مانگا کرکٹ کلب کے درمیان بیسٹ آف تھری سیریز کا انعقاد بارسلونا کے مشہور کرکٹ گراؤنڈ منجوئیک میں ہوا ۔ تین میچوں کی سیریز میں پہلا میچ لامانگا کلب نے جیتا۔ پہلے میچ میں مقررہ 10 اوورزمیں لامانگا کلب نے 95 رنز بنائے جس کے جواب میں منہاج کلب صرف 89 رنز ہی سکور کرسکے۔

دوسرا میچ منہاج کلب کے نام رہا جس میں لامانگا کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 84 رنز بنائے جس کے جواب میں منہاج کلب نے ساتویں اوور میں 87 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ تیسرے اور آخری میچ میں لامانگا کی ٹیم نے 74 رنز کا ہدف دیا جوکہ منہاج کلب نے 8 اعشاریہ 4 اوورز میں پورا کرکے سیریز اپنے نام کرلی۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میاں خالد کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پنجاب سے بلامقابلہ سینیٹر بنوانے کا کریڈٹ چوہدری پرویز الہی کو ملا لیکن دراصل تینوں جماعتوں کو کیسے رام کیا گیا ؟ حامد میر نے اندر کی کہانی بتادی
اس سیریز میں فتح کے ساتھ ہی منہاج کلب نے یورپین لیگ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ مئی میں یورپین کرکٹ کلبز کی لیگ ہوگی جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Facebook Comments