ھفتہ 20 اپریل 2024

سینیٹ الیکشن، بلوچستان حکومت نے پنجاب فارمولا پیش کردیا

کوئٹہ (دھرتی نیوز) بلوچستان میں بھی سینیٹ الیکشن کیلئے پنجاب فارمولا پیش کردیا گیا۔ حکومت نے اپوزیشن کو کچھ دو اور کچھ لو کی پیشکش کی ہے۔

 دھرتی  نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان سے سینیٹ الیکشن کیلئے صوبے کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے اپوزیشن کو پنجاب فارمولے کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس فارمولے کے تحت حکومتی اتحاد کے پاس 12 میں سے آٹھ نشستیں آئیں گی جبکہ اپوزیشن کے پاس چار نشستیں ہوں گی۔

صوبائی حکومت کی اس پیشکش پر جمعیت علما اسلام ف، عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سر جوڑ لیے۔ سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں پنجاب فارمولے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ اس اجلاس میں جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی سمیت دیگر رہنما موجود ہیں۔

پنجاب سے بلامقابلہ سینیٹر بنوانے کا کریڈٹ چوہدری پرویز الہی کو ملا لیکن دراصل تینوں جماعتوں کو کیسے رام کیا گیا ؟ حامد میر نے اندر کی کہانی بتادی
خیال رہے کہ پنجاب میں سینیٹ کیلئے ووٹنگ کی ہی نہیں کی گئی بلکہ اس سے پہلے ہی حکومت اور اپوزیشن میں مفاہمت ہوگئی جس کے نتیجے میں تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔

Facebook Comments