جمعہ 19 اپریل 2024

تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کا عثمان بزدار سے ملنے سے انکار لیکن وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے چوہدری پرویزالٰہی کو فون کرکے کیا کہا؟ پتہ چل گیا

لاہور (دھرتی نیوز) پنجاب سے سینیٹ کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں اور اس میں چوہدری پرویز الٰہی کا اہم کردار رہا اور اب انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملنے سے بھی انکار کردیا تھا جس کے بعد سپیکر صوبائی اسمبلی اور ق لیگ کے رہنماء چوہدری پرویزالٰہی سے مدد لینے کے لیے ان سے رابطہ کیا گیا۔

 چوہدری پرویز الٰہی نے انہیں بتایا کہ جب تحریک انصاف کے ارکانِ پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو ملنے سے انکار کرنا شروع کیا تو وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے مجھے بار بار فون کیا اور کہا کہ آپ کچھ کریں۔

  صحافی نے مزید لکھا کہ ایک کالم بھی لکھوایا گیا جس میں سیاسی معاملات سلجھانے کا کریڈٹ عثمان بزدار کو دینے کی کوشش کی گئی اور جب اس سلسلے میں بات ہوئی تو چوہدری پرویزالٰہی نے پوچھا کہ یہ کالم کس نے لکھا ہے؟ میں نے بتایا کہ ابھی پچھلے ہی مہینے وزیراعلیٰ پنجاب نے مجلسِ ترقی ادب کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ڈاکٹر تحسین فراقی کو ہٹا کر وہاں اپنے ایک منظورِ نظر کو تعینات کیا ہے جن کو ایک سال کا کنٹریکٹ ملا ہے اور آپ کے خلاف یہ کالم اسی کنٹریکٹ ملازم نے لکھا ہے۔

چوہدری صاحب پھر سے ہنسنے لگے۔ کہاں اردو، فارسی، عربی اور انگریزی زبانوں پر عبور رکھنے والے ماہر اقبالیات ڈاکٹر تحسین فراقی اور کہاں بزدار صاحب کے مدح سرا..۔

Facebook Comments