جمعرات 25 اپریل 2024

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا کانٹے دار میچ، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی خاموش نہ رہ سکے

 لاہور(دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی کے درمیان جوکانٹے دار میچ ہوا وہی اصل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پہچان ہے۔

وسیم خان نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب پاکستان آیا تھا تو پی ایس ایل دبئی میں ہورہا تھا، انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان میں لانا کامیابی ہے اور ڈومیسٹک کرکٹ کا سٹرکچر بھی بحال کیا جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹ بھی پاکستان میں لانے کی کوشش کریں گے ۔

 وسیم خان نے بابر اعظم کو کپتان بنانے کے حوالے سے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں کپتان بنانے کے فیصلے پر بابراعظم سے بات کی گئی تھی، پہلے یہ سسٹم کی ناکامی تھی کہ تمام فارمیٹ میں ایک کپتان نہیں ہوتا تھا، بابر اعظم میں اچھا کپتان بننے کی تمام خصوصیات موجود ہیں ، ہم نے مشورے کے بعد ہی بابر کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنایا تاہم ضروری نہیں کہ سارے فیصلے ٹھیک ہوں، کوشش ہمیشہ یہ ہوتی ہے کہ صحیح فیصلے لئے جائیں۔

Facebook Comments