جمعہ 19 اپریل 2024

سینیٹ الیکشن، ہارس ٹریڈنگ سے ممبران کو کیسے روکا جائے؟ حکومتی اتحادی جماعت سرجوڑ کر بیٹھ گئی

کراچی (دھرتی) سینیٹ انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ سے ممبران کو روکنے کے لیے حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم ) اراکین سر جوڑ کے بیٹھ گئے اور اس سلسلے میں متحدہ مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی اور اراکین اسمبلی کا اہم اجلاس ہوا، ایم کیو ایم پاکستان نے تمام ارکان سندھ اسمبلی کو مرکز بہادر آباد طلب کیا۔

روزنامہ جنگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی بار منتخب ارکان کو سینیٹ الیکشن کی تربیت دی جائے گی، ایم کیو ایم نے آج سے تمام ارکان اسمبلی کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کردی ہے تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کے تربیتی سیشن میں حصہ نہیں لے رہے۔

Facebook Comments