جمعرات 25 اپریل 2024

افغان فضائیہ کا بڑا آپریشن ،30 جنگجو ؤں کی ہلاکت کا دعوی

کابل (دھرتی نیوز)افغان فضائیہ نے سیکیورٹی فورسز پر جاری حملوں کے بعد آپریشن کرتے ہوئے 30 جنگجوؤں کو ہلاک جبکہ چھ کو زخمی کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے کپیسا کے ضلع نجراب میں افغان بری فوج کے کمانڈوز اور افغان فضائیہ کے مشترکہ آپریشن میں 30 جنگجو مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 16 کا تعلق القاعدہ اور 14 کا طالبان سے ہے۔ افغان فضائیہ نے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جب کہ بری فوج نے علاقے کو کلیئر کرایا اور زخمی جنگجوؤں کو حراست میں لیکرہسپتال منتقل کیا۔حکومت کی جانب سے تاحال ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

 طالبان اور القاعدہ کی جانب سے اس آپریشن کے حوالے سے کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

Facebook Comments