ھفتہ 20 اپریل 2024

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے، سیکیورٹی اداروں کی فائرنگ سے 18 افراد ہلاک متعدد زخمی

رنگون(دھرتی نیوز )میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری ملک گیر مظاہروں پر پولیس کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے اب تک 18 شہری ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار فوج کی جمہوری حکومت کے خلاف ہونے والی بغاوت پر ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین پر گزشتہ چند روز سے طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے،پولیس کے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں اب تک 18 مظاہرین ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ پولیس نے رنگون سمیت کئی دیگر شہروں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور چند مقامات پر فائرنگ بھی کی۔

 مظاہرین جمہوری حکومت کی بحالی اور اسیر معزول رہنما آنگ سان سوچی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ فوجی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ ایک سال میں شفاف الیکشن کروائے جائیں گے۔فوجی بغاوت کے خلاف فیس کی جانب سے بھی میانمار کی فوج پر پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں۔

Facebook Comments