ھفتہ 17 اپریل 2021

کرایہ کیوں مانگا؟ ملزمان نے فیروز پور روڈ پر سرکاری بس پر حملہ کردیا،

لاہور(دھرتی نیوز)فیروز پور روڈ پر ملزم نے کرایہ مانگنے پر اپنے ساتھیوں سمیت سپیڈو بس پر حملہ کردیا، ملزمان نے ڈنڈوں کی مدد سے بس کی ونڈ سکرین اور تمام شیشے توڑ دئیے۔

دھرتی نیوز  کی تفصیلات کے مطابق ملز م نے کرایہ مانگنے پر کنڈیکٹر سے تلخ کلامی کے بعد اپنے دوستوں کو فون کرکے بلایا جنہوں نے بس کو زبردستی روکتے ہوئے اس پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا، اس دوران ملزمان نے بس کی ونڈ سکرین اور تمام شیشے توڑ دئیے۔ حملے کے وقت بس میں موجود افراد نے خوفزدہ ہوکر دوڑ لگادی۔ اب تک ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے۔شہریوں کے مطابق پانچ سے چھ ملزمان نے بس پر ڈنڈوں سے حملہ کیا اور بس عملے کو گالیاں نکالتے رہے۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM