ھفتہ 20 اپریل 2024

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کس غیر ملکی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ؟ نام سامنے آگیا

کراچی (دھرتی نیوز)اسلام آباد یونائٹیڈ کے غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر کچھ دیر قبل سامنے آئی تھی ،اب اس کھلاڑی کا نام بھی سامنے آگیا ہے ۔

 دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی فواد احمد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ بتا یا جا رہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیگر کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔فواد احمد کو آئسو لیشن میں بھیج دیا گیا ہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گیا ہے کیونکہ تمام کھلاڑیوں کی ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ کا عمل ہوا جس کے بعد کلیئر کھلاڑیوں کو سٹیڈیم بھیجا جائے گا ۔

Facebook Comments