جمعرات 28 مارچ 2024

ڈیفنس کے علاقہ میں گھر سے 20 سالہ گھریلو ملازمہ کی نعش برآمد

لاہور(دھرتی  نیوز)ڈیفنس فیز 6 کے علاقہ میں گھر سے 20 سالہ گھریلو ملازمہ ماریہ کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

نعش ملنے کی اطلاع پر تھانہ ڈیفنس سی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے نعش قبضہ میں لیتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔پولیس کے مطابق 20 سالہ ماریہ وہاڑی کی رہائشی ہے اور فیز 6 میں گھریلو ملازمہ تھی۔لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی گئی ہے۔ورثا کی جانب سے درخواست موصول ہونے اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔

Facebook Comments