جمعرات 25 اپریل 2024

خواجہ آصف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنو ں اور پولیس کے درمیان جھگڑا

لاہور (دھرتی نیوز)ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی پیشی کے دوران پولیس اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہواہے ۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی جس دوران خواجہ آصف کو پیش کیا گیا ، پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہواہے ، لیگی کارکنوں نے الزام عائد کیاہے کہ سادہ کپڑوں میںملبوس اہلکاروں نے کارکنوں کو مارا ،پولیس کا کہناہے کہ کارکن خواجہ آصف کی گاڑی کے آگے کھڑاہوا تھا ۔

Facebook Comments