بدہ 24 اپریل 2024

الیکشن کمیشن کا پرانے طریقہ کارکے تحت سینیٹ انتخابات کرانے کافیصلہ

اسلام آباد(دھرتی نیوز)الیکشن کمیشن نے پرانے طریقہ کارکے تحت سینیٹ انتخابات کرانے کافیصلہ کیا ہے۔

 دھرتی  نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کاکہناہے کہ سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوں گے،وقت کم ہونے کے باعث پرانے طریقہ کارکے تحت انتخابات ہوں گے،سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرماضی کی طرح کاہوگا۔

الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے،سینیٹ الیکشن میں ٹیکنالوجی کے استعمال کےلئے کمیٹی بنائی جائے گی،ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق کمیٹی 4ہفتوں میں سفارشات دے گی،کمیٹی نادرا،ایف آئی اے اور وزارت آئی ٹی سے تجاویز لے گی۔

Facebook Comments