جمعہ 29 مارچ 2024

اپوزیشن کے پیسے اورلالچ کے باوجود سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونگے ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ اپوزیشن سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے ہرحربہ استعمال کررہی ہے، شفاف انتخابات کیلئے اوپن ووٹنگ کا حامی تھا،ارکان سے رابطے ہو رہے ہیں مگرہم متحد ہیں ،اپوزیشن کے پیسے اورلالچ کے باوجود سینیٹ الیکشن میں کامیاں ہونگے ۔

 دھرتی  نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے ملاقات کی،ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق حکمت عملی پرغورکیاگیا،حفیظ شیخ نے حکومتی واتحادی ارکان سے ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی موجود تھے۔

 وزیراعظم نے ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی مسائل حل کرینگے ،پہلی بار پسماندہ علاقوں کو زیادہ ترقیاتی منصوبے دیئے جارہے ہیں ،وزیراعظم نے کہاکہ ہماری حکومت کی ترجیح عام آدمی اور پسماندہ علاقے ہیں ۔

Facebook Comments