ھفتہ 20 اپریل 2024

حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ، 5 افراد زخمی

ریاض (دھرتی نیوز ڈیسک)حوثی باغیوں کے سعودی عرب کے صوبہ جازان میں میزائل حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں اداے کے مطابق حوثی باغیوں نے میزائل حملہ صوبہ جازاں کے ایک گاؤں پر کیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ میزائل گرنے سے دو مکان، ایک جنرل اسٹور اور تین گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔زخمی ہونے والوں میں تین سعودی اور دو یمنی شہری شامل ہیں۔تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments