ھفتہ 20 اپریل 2024

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے ووٹوں کی خریداری کی ویڈیو، شہباز گل میدان میں آگئے، الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے ووٹوں کی خریداری کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدتے ہوئے ویڈیو سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا چاہیے۔ یوسف رضا گیلانی کے پاس اب الیکشن لڑنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بچتا، انہیں فوری طور پر انتخاب سے الگ ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے یوسف رضا گیلانی کے خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’ ایسا چور خاندان جس میں بڑوں سے لے کر بچے تک چوری کرنے میں ماہر۔‘

 خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ پی ٹی آئی ایم این اے سے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ کا سودا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی حیدر گیلانی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بھی بتا رہے ہیں۔

 

Facebook Comments