جمعرات 25 اپریل 2024

’میک اے وش ‘فاونڈیشن کے بانی صدر مرزا اشتیاق بیگ کوبہترین سماجی خدمات پر ’انٹر نیشنل CSR‘ایوارڈ سے نواز دیا گیا

لاہور(دھرتی نیوز)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی تنظیم ’میک اے وش ‘فاونڈیشن کے بانی صدر مرزا اشتیاق بیگ کو سماجی خدمات پر ’انٹر نیشنل CSR‘ایوارڈ سے نواز دیا ۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات  کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،میک اے وش فاونڈیشن کے بانی صدر مرزا اشتیاق بیگ ،مراکش کے سفیر محمد کرمون اور این ایف ای ایچ کے ممبر نعیم قریشی سمیت دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں ان این جی اوز کو ایوارڈ دئیے گئے جو لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے اپنا کردار ادا کر ر ہی ہیں ۔

اس موقع پر بہترین سماجی خدمات کے اعتراف میں مرزا اشتیاق بیگ کو ’انٹر نیشنل CSR‘ایوارڈ سے نواز اگیا ۔مرزا اشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ میں یہ ایوارڈ میک اے وش فاونڈیشن کے ان بچوں کے نا م کرتا ہوں جو ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’میک اے وش ‘فاونڈیشن کا مقصد ہے کہ وہ پاکستانی بچے جو موذی امراض کے باعث زندگی کے آخری ایام گزار رہے ہیں ،اس دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے ان کی آخری خواہش پوری کی جا سکے ۔

Facebook Comments