جمعہ 29 مارچ 2024

ووٹ ضائع کرنے کی ویڈیو ، تحریک انصاف ویڈیو کے خلاف کیا ایکشن لینے جارہی ہے؟ فواد چوہدری نے سب بتادیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ووٹ ضائع کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے اس پر ہم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دلوانے کے لیے ریفرنس فائل کریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارے سے زیادہ الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ وہ اس ویڈیو کا نوٹس لے۔ ہم اس سلسلے میں ریفرنس بھی فائل کررہے ہیں۔ امید ہے چیف الیکشن کمشنر اس ویڈیو کا نوٹس لیں گے۔ ہمارے پاس ساری ٹیکنالوجی موجود ہے مگر معلوم نہیں الیکشن کمیشن نے ٹیکنالوجی کے استعمال سے انکار کیوں کیا؟علی حیدر گیلانی نے پریس کانفرنس میں اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

 فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابھی ہمیں معلوم نہیں کہ ویڈیو میں کون کونسے ایم این ایز موجود ہیں۔جو شرمناک ویڈیو سامنے آئی ہے اس نے سینیٹ الیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ سسٹم کو ابھی بہترین بنانے کی ضرور ت ہے۔

Facebook Comments