جمعرات 25 اپریل 2024

الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کی ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتانے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی تحقیقات میرٹ پر ہونگی۔واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتارہے تھے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد علی حیدر گیلانی نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ویڈیو ان کی ہے۔

Facebook Comments