جمعرات 28 مارچ 2024

چین میں جوڑے کو سات بچے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں 2 سے زائد بچوں کی پیدائش پر پابندی عائد ہے اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے جوڑوں کو بھاری جر-مانہ ادا کرنا پڑتا ہے تاہم سات بچوں کے والدین نے یہ جر-مانہ ہنسی خوشی ادا کیا۔اس چینی جوڑے کے ایک سے 14 سالہ 5 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ تیسرے بچے کی پیدائش سے انہیں ہر بچے کی پیدائش پر جر-مانہ ادا کرنا پڑتا تھا جو مجموعی طور پر ڈھائی کروڑ روپے بنتے ہیں۔زیادہ بچوں کی خواہش 34 سالہ زینگ رہنگ کی تھی جب کہ ان کے 39 سالہ شوہر بھی بڑے خاندان کو زیادہ اہم سمجھتے ہیں۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ جب وہ بوڑھے ہوجائیں گے تو یہ بچے ان کے پاس ہوں گے اور ان کا خیال رکھ پائیں گے۔واضح رہے کہ چین میں ایک سے زائد بچوں کی پیدائش پر پابندی کو ملک میں بزرگ شہریوں کی بڑھتی ہوئی آبادی اور شرح پیدائش میں تشویشناک کمی کے باعث 2016 میں ختم کرکے دو بچوں کی پیدائش کی اجازت دیدی گئی تھی۔

Facebook Comments